The Jamrud Fort is located beside Bab-e-Khyber at the entrance to the Khyber Pass from the Peshawar side in the tribal district of Khyber KPK, Pakistan.
پاکستان اور ترکی کے درمیان ٹرین سروس ایک دہائی بعد بحال تفصیلات کے مطابق نو سال کے وقفے کے بعد ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین دوبارہ بحال ہو رہی ہے، اس سلسلے میں پہلی ٹرین 4 مارچ کو استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان کی وزارت ریلویز کا کہنا ہے کہ 4 مارچ کو استنبول سے تجارتی سامان لے کر کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچے گی۔ استنبول سے سفر شروع کرنے والی کارگو ٹرین 12 روز بعد 16 مارچ کو اسلام آباد کے ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی، یہ ٹرین ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ اور پھر اسلام آباد آئے گی، جہاں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اس کا استقبال کریں گے۔ پاک ترکی کارگو ٹرین 12 روز میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 ہزار کلو میٹر فاصلہ طے کرے گی، ٹرین کی واپسی 19 مارچ کو ہوگی۔ یاد رہے ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین کا آغاز 14 اگست 2009 میں ہوا تھا، آخری کارگو ٹرین اسلام آباد سے استنبول کے لیے 5 نومبر 2011 کو روانہ ہوئی تھی جب کہ ترکی سے آخری کارگو ٹرین 9 دسمبر 2011 کو پہنچی تھی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کارگو ٹرین سروس معطل ہو گئی، اس دوران ترکی سے پاکستان میں ...
ابوظبی: اماراتی دارالحکومت کے محکمہ ثقافت وسیاحت نے سعودی عرب سمیت 12 ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی محکمہ ثقافت وسیاحت نے کہا ہے کہ سعودی سمیت 12 ممالک کے مسافر کو ابوظبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ حکومت کی اپ ڈیٹڈ فہرست میں ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ، ماریشس، سنگاپور، گرین لینڈ، بھوٹان، برونائی، آس لینڈ، مراکش، چین، سعودی عرب اور آسٹریلیا شامل ہے، ان ممالک کے افراد اب قرنطینہ نہیں کریں گے۔ مذکورہ ممالک سے مقامیوں کے علاوہ غیرملکی بھی آئیں تو بھی ان پر قرنطینہ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ Source: ARY NEWS URDU ابوظبی آنے والے مسافروں کے حوالے سے ’گرین لسٹ‘ اپ ڈیٹ کردی گئی۔ جن ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ان سے صرف پی سی آر(کوروناوائرس ٹیسٹ) لیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment