برازیل طیارہ حادثہ، 36 روز بعد پائلٹ زندہ سلامت برآمد
برازیل طیارہ حادثہ، 36 روز بعد پائلٹ زندہ سلامت برآمد
ویب ڈیسک 10 مارچ 2021
برازیلا: برازیل میں واقع جنگل میں گر کر تباہ
ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ سلامت برآمد ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں واقع ایمازون کے جنگلات میں رواں سال جنوری میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبہ تلاش کیا مگر پائلٹ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سیسنا 210 ایک انجن والا طیارہ تھا، جس کو پرواز کے دوران فنی خرابی پیش آئی تھی۔
طیارہ چلانے والے خوش قسمت پائلٹ اینتھونی سینا نے بتایا کہ انہوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، اور پیرا شوٹ کی مدد سے جنگل میں باحفاظت اترے۔
SOURCE: ARYNewsUrdu
Comments
Post a Comment