آر ڈی اے نے تین غیر قانونی رہائشی سکیموں بلیو ورلڈ سٹی، عبداللہ سٹی اور موویڈا کے سائٹ دفاتر کو مسمار اور سر بمہر کردیا
پریس ریلیز 9مارچ2021
آر ڈی اے نے تین غیر قانونی رہائشی سکیموں بلیو ورلڈ سٹی، عبداللہ سٹی اور موویڈا کے
سائٹ دفاتر کو مسمار اور سر بمہر کردیا
راولپنڈی( ) ڈائریکٹرجنرل راولپنڈی
ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبد الستار عیسانی کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے تین غیر قانونی رہائشی سکیموں بلیو ورلڈ سٹی، عبداللہ سٹی اور موویڈا کے سائٹ دفاتر کو مسمار اور سر بمہر کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی اور ڈائریکٹرایم پی اینڈٹی ای آرڈی اے کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے متعلقہ پولیس کی تعاون سے عمل درآمد کیا، ان پراپرٹیوں نے کارساز کی مداخلت کرتے ہوے ملازمین اور مشینری سے راستہ روکا لیکن آ پریشن ٹیم نے بغیر خوف وخطر کے کارواءی جاری رکھی، ان پراپرٹیوں کے مالکان پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ دفاتر چلا رہے تھے، آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں ، بکنگ اور سائٹ دفاتر کے خلاف بغیر کسی خوف وخطر کے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے عوام النا س کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے مفاد میں کسی بھی غیر قانونی / غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی ہے، بصورت دیگر وہ خود نقصانات کے ذمہ دار ہوں گے، انہوں نے کہا بلیو ورلڈ سٹی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی جانب سے عوام الناس سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے کی شکایا ت کا نوٹس لیتے ہوئے نیب چیءرمین کو درخواست دے گءی ہے، بلیو ورلڈپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم آر ڈی اے سے لے آؤٹ پلان اور NOC کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی نہ صرف بکنگ جاری رکھی بلکہ بڑے پیمانے پر تشہیر کر کہ عوام الناس سے مبینہ طور پر اربوں روپے لوٹ رہی ہے، انہوں نے کہا ڈی جی آر ڈی اے نے میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ، آ رڈی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے تما م غیر قا نونی ہا ئوسنگ سکیموں، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں،
انہون نے مزید کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے نجی غیر قانونی رہائشی سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات، سوشل میڈیا، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انٹرنیٹ کی سہولت سے متعلق کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد، سائبر کرائم اسلام آباد، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد، ایس این جی پی ایل اسلام آباد، ضلعی کلکٹر راولپنڈی، ضلع کونسل راولپنڈی، پیمرا اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کو درخواست ومعلومات
کے لیے خطوط بھیج دیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Source: RDA Facebook Page
Comments
Post a Comment