شہری کا کارنامہ، لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو بڑے حادثے سے کیسے بچایا؟

سکھر: لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔


ذرایع کا کہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی، اس دوران سکھر میں ڈیتھا کے قریب ٹریک کا2فٹ حصہ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ ٹرین تیز رفتاری سے منزل کی طرف گامزن تھی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹریک پر کھڑے ہوکر ٹرین کو رکنے کا اشارہ کیا، 105 کی اسپیڈ سے رواں دواں ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا گیا جس کے بعد پتا چلا کہ ٹریک پر دو فٹ حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ بروقت بریک نہ لگتے تو بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔

ریلوے انتظامیہ کے حکم پر ٹریک کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔


 Source: ARYNewsUrdu

Comments

Popular posts from this blog

TRAVEL GUIDELINES AND REQUIREMENTS DUE TO COVID-19 (PAKISTAN)

پاکستان کیلیے پروازیں ، قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

Toyota Corolla Altis 1.8 GR Sport (2019) review