ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی



کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کی کمی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت  1696 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پانچویں دن بھی سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، اور جمعہ کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1450 روپے اور 1243 روپے کی کمی واقع ہوئی۔  قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 750 روپے ہوگئی،  دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 88 ہزار 92 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 1340 روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے کی 
کمی سے 1148 روپے 83 پیسے ہوگئی۔

Source: Express News

Comments

Popular posts from this blog

TRAVEL GUIDELINES AND REQUIREMENTS DUE TO COVID-19 (PAKISTAN)

پاکستان کیلیے پروازیں ، قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

Toyota Corolla Altis 1.8 GR Sport (2019) review