سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا
ریاض : سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی، 31مارچ کے بجائے 17مئی سےپروازیں چلائی جائیں گی ۔
عرب نیوز کے مطابق گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نےگاکا کی جانب سے موصول ہونے والے سرکلر کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ گاکا نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو پروازوں کی بندش کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں17 مئی کی رات ایک بجے تک توسیع کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی حکام نے تین فروری سے پاکستان سمیت 20ممالک پر سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Source: ARY News Urdu
Comments
Post a Comment