For all the Pakistan Super League fans out there, our exclusive promotions are now LIVE across all Imtiaz Stores till February 25th, 2021. Check them out here now #Imtiaz #ImtiazPromotions #PSL6 #MatchDikhao
پاکستان اور ترکی کے درمیان ٹرین سروس ایک دہائی بعد بحال تفصیلات کے مطابق نو سال کے وقفے کے بعد ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین دوبارہ بحال ہو رہی ہے، اس سلسلے میں پہلی ٹرین 4 مارچ کو استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان کی وزارت ریلویز کا کہنا ہے کہ 4 مارچ کو استنبول سے تجارتی سامان لے کر کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچے گی۔ استنبول سے سفر شروع کرنے والی کارگو ٹرین 12 روز بعد 16 مارچ کو اسلام آباد کے ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی، یہ ٹرین ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ اور پھر اسلام آباد آئے گی، جہاں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اس کا استقبال کریں گے۔ پاک ترکی کارگو ٹرین 12 روز میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 ہزار کلو میٹر فاصلہ طے کرے گی، ٹرین کی واپسی 19 مارچ کو ہوگی۔ یاد رہے ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین کا آغاز 14 اگست 2009 میں ہوا تھا، آخری کارگو ٹرین اسلام آباد سے استنبول کے لیے 5 نومبر 2011 کو روانہ ہوئی تھی جب کہ ترکی سے آخری کارگو ٹرین 9 دسمبر 2011 کو پہنچی تھی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کارگو ٹرین سروس معطل ہو گئی، اس دوران ترکی سے پاکستان میں ...
برازیل طیارہ حادثہ، 36 روز بعد پائلٹ زندہ سلامت برآمد ویب ڈیسک 10 مارچ 2021 برازیلا: برازیل میں واقع جنگل میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ سلامت برآمد ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں واقع ایمازون کے جنگلات میں رواں سال جنوری میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبہ تلاش کیا مگر پائلٹ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سیسنا 210 ایک انجن والا طیارہ تھا، جس کو پرواز کے دوران فنی خرابی پیش آئی تھی۔ طیارہ چلانے والے خوش قسمت پائلٹ اینتھونی سینا نے بتایا کہ انہوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، اور پیرا شوٹ کی مدد سے جنگل میں باحفاظت اترے۔ SOURCE: ARYNewsUrdu
Comments
Post a Comment